31 مارچ، 2023، 7:49 PM

آذربائیجانی حکام غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وضاحت دیں، ایران

آذربائیجانی حکام غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں وضاحت دیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آذربائیجان کے حکام کو صہیونی حکومت کے ساتھ ایران مخالف تعاون کے بارے میں وضاحت دینی چاہیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایران مخالف متحدہ محاذ کی تشکیل کے معاہدے کے حوالے جاری کردہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بنانے کے صہیونی حکومت کے مذموم عزائم کی ایک اور دلیل ہے۔

انہوں نے ایران مخالف متحدہ محاذ کی تشکیل کے حوالے سے صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے بیانات اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو ایران مخالف محاذ کا نیا مرحلہ قرار دیا اور اس سلسلے میں آذربائجان کے حکام سے وضاحت طلب کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان تاریخی اور مذہبی رشتے پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، تاکہ آذربائیجان اور ایران کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آذربائیجان کی حکومت سے بھی توقع کرتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کے دشمنوں کی طرف سے بچھائے جال سے بچے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی صورت میں، جمہوریہ آذربائیجان کی سرزمین سے اپنے خلاف صہیونی حکومت کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گا۔

News ID 1915620

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha